منشا پاشا کی 'لال کبوتر' کو آسکر کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

منشا پاشا کی 'لال کبوتر' کو آسکر کیلئے بھیجنے کا فیصلہ فائل فوٹو منشا پاشا کی 'لال کبوتر' کو آسکر کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

کرائم ڈرامہ فلم 'لال کبوتر' کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا۔

کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ 22 مارچ 2019 کو سنیما گھروں کی زینب بنی تھی جس نے شائقین کی خوب داد وصول کی۔

فلم میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اب فلم کی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبردی سنائی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے لکھا کہ 'لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کیلئے بھیجا جارہا ہے، لال کبوتر میرے 6 سالہ کیریئر کا سب سے بہترین پروجیکٹ تھا'۔

 

لال کبوتر کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر کیلئے بھیجے جانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ ہمارے اور ہماری ٹیم کے لیے باعث فخر ہے'۔

 

خیال رہے کہ 92 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 9 فروری 2020 کو کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔ آسکرز 2020 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان 13 جنوری 2020 کو کیا جائے گا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں 24 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store