متیھرا کا بڑا پن ملالہ کو لے ڈوبا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

پاکستانی اداکارہ متیھرا اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی فائل فوٹو پاکستانی اداکارہ متیھرا اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی

اداکارہ متیھرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بجائے نئے آئی فون کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کیلیفورنیا میں ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون-11 پرو کی پروموشن کی تقریب کے فوراً بعد ملالہ نے ٹویٹ کیا کہ جو کپڑے آج انہوں نے زیب تن کیے ہیں وہ آئی فون کے ٹرپل کیمرا سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔ کچھ ناقدین نے آئی فون کے ٹرپل کیمرا کو ناریل سے تشبیع دی تو کسی نے اسے انگیٹھی کہہ ڈالا۔ تاہم شوشل میڈیا پر زیادہ تر ملالہ کا ٹویٹ اور ان کے پہنے ہوئے کپڑے ہی زیر بحث رہے۔

ملالہ نے آئی فون ٹرپل کیمرا سے مشابہت رکھنے والے زیب تن کیے ہوئے کپڑوں کے بارے میں ٹویٹ کرنے کے ساتھ ہی پاکستان اور دنیا بھر میں ٹویٹر پر ان کو فالو کرنے والوں نے تیکھے جملوں سے ملالہ پہ تنقید کر ڈالی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ملالہ کو نئے آئی فون پر تبصرہ اور ٹویٹ کرنے کے بجائے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولنا چاہیے۔

ملالہ کی ٹویٹ پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بے باک اداکارہ متیھرا نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کو نئے آئی فون اور اپنے کپڑوں کے بجائے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا چاہیے تھی۔ متیھرا کے جوابی ٹویٹ کے بعد کچھ لوگ ملالہ کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی کو حکم دیں کہ ان کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ملالہ نے متیھرا کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ان کی خاموشی ہی ان کے بڑے پن کو ظاہر کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store