فنکار کےشیشے کے ٹکڑوں پر حیرت انگیز فن پارے، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکارسائمن برجر شاندار فن پارے تخلیق کرتے ہیں فائل فوٹو سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکارسائمن برجر شاندار فن پارے تخلیق کرتے ہیں

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکارسائمن برجر غارت گری سے  شاندار فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔

سائمن چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے کے ٹکڑوں پر حیرت انگیز فن پارے بناتے ہیں۔ وہ چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے کے ٹکڑوں پر پیچیدہ پورٹریٹ اور تصاویر بناتے ہیں۔

سائمن نے اعتراف کیا کہ بطور فنکار اُنکی بھی خواہش ہے کہ انہیں سراہا جائے۔ اس لیے انہوں نے فن پارے بنانے کے لیے ایک ایسی تیکنیک استعمال کی ہے، جو ان سے پہلے کسی نے استعمال نہیں کی۔ شیشے کا بطور میڈیم کے استعمال کچھ زیادہ مقبول نہیں لیکن انہوں نے تجرباتی طور پر ایک نئی تیکنیک ڈیویلپ کی ہے، جس میں وہ چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے پر فن پارے بناتے ہیں۔

سائمن کوئی بھی فن پارہ بنانے سے پہلے کیمرے سے ماڈل کی تصویر بناتے ہیں۔ اس کے بعد اسے لیپ ٹاپ پر پراسس کرتے ہیں اور پھر چھینی اور ہتھوڑا پکڑ کر شیشے پر فن پارہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ سائمن شیشے پر مارکر سے نشان لگا کر اس پر ہتھوڑے سے ضرب لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض دفعہ ہتھوڑے کی زیادہ زور کی ضرب پورے فن پارے کو بگاڑ کر رکھ دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store