ہارر فلم’ اِٹ چیپٹر ٹو ‘ نے آتےساتھ مچا دی دھوم، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ہارر فلم’ اِٹ چیپٹر ٹو ‘ فائل فوٹو ہارر فلم’ اِٹ چیپٹر ٹو ‘

ہارر فلم’ اِٹ چیپٹر ٹو ‘ نے 14 ارب 15 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

" اِٹ چیپٹر ٹو " نے امریکن باکس آفس پر ویک اینڈ کے دوران 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

’ اینجل ہیز فالِن ‘ اس ہفتے پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی اور کمائی کے اعتبار سے بھی’ اِٹ چیپٹر ٹو ‘ سے بہت پیچھے ہے ، فلم نے ویک اینڈ پر 60لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔

’گڈ بوائز ‘ اس ہفتے 54 لاکھ ڈالر کماکر دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئی ۔

’دا لائن کنگ‘ نے آٹھویں ہفتے میں 42 لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ، دنیا بھر میں اس فلم کا مجموعی بزنس ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store