منی لانڈرنگ اسکینڈل: ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ پر الزام

 اداکارہ صوفیا مرزا فائل فوٹو اداکارہ صوفیا مرزا

ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلی ایف آئی اے نے صوفیا مرزا سے تحقیق کا آغاز کر دیا۔  

ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کا الزام سامنے آگیا، ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کا خط موصول ہوا ہے، قومی احتساب بیورو کو صوفیا مرزا کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوفیا مرزا پر اغوا برائے تاوان منی لانڈرنگ اور دیگر فراڈز میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے تھے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ صوفیا مرزا اسپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، صوفیا ماڈل ایان علی کی قریبی دوست ہونے اور اسے انڈسٹری میں متعارف کرانے کا دعوی بھی کرتی ہے۔

ایف آئی اے نے صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایان گرفتاری سے قبل شوبزکی معروف اداکاراؤں سے رابطے میں تھیں، جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں۔

install suchtv android app on google app store