لوگوں کو ہنسانے والے، آج دعاؤں کے محتاج

پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان فائل فوٹو پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان

کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے معروف کامیڈٰین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

کامیڈین کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے امان اللہ کا علاج شروع کر دیا ہے تاہم حالت تشویشناک ہے، پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ کی طبیعت کچھ دنوں سے انتہائی ناساز ہے اور وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال زیرعلاج تھے۔

 

install suchtv android app on google app store