عدنان سمیع کے بیٹے نے والد سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا، پاکستان سے متعلق جذبات بھی بتا دیئے

 اذان خان  اور زیبا بختیار فائل فوٹو اذان خان اور زیبا بختیار

 گلوکار عدنان سمیع کی جانب سے مودی سرکار کے حق میں اور پاکستان مخالف بیانات دیئے جانے کے بعد اب ان کا بیٹا اذان خان بھی میدان میں آگیا ہے ۔

اذان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے بھارتی شہریت کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہاں رہنے کا انتخاب کیا ہے۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میرے والد بھارتی شہریت اور اس کی حمایت کرنے کی وجہ سے ایک متنازع شخصیت ہیں، میرے والد نے کچھ فیصلے کیے اور بھارت کا انتخاب کیا لیکن مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ان سے سوال کروں کیونکہ وہ میرے والد ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔

اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے والد سے میرا رشتہ دوستوں والا ہے کیونکہ میں اپنی والدہ کے پاس پلا بڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والد کی طرح میرے بھی بھارت میں متعدد دوست ہیں لیکن مجھ پر تھا کہ میں کہاں کا انتخاب کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ زیبا بختیار کے ساتھ پاکستان میں رہا اور یہی پلا بڑا ہوا ہوں، پاکستان میرا گھر ہے اور میں نے یہیں رہنے اور کام کرنے کو پسند کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store