پولینڈ کے لیلیٰ نے بنا لیا لاہوری جوان کو مجنوں، تفصیل جانیے اس خبر میں

پولینڈ کے لیلیٰ نے بنا لیا لاہوری جوان کو مجنوں، تفصیل جانیے اس خبر میں فائل فوٹو پولینڈ کے لیلیٰ نے بنا لیا لاہوری جوان کو مجنوں، تفصیل جانیے اس خبر میں

پولینڈ کی خوبرو’’لیلیٰ‘‘ نے سوشل میڈیا کے ذریعے لاہوری ’’مجنوں ‘‘ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ،فیس بک پر ہونے والی دوستی نے لڑکی کو اپنے وطن ،گھر بار اور مذہب چھوڑ کر پاکستان آنے پر مجبور کر دیا ،مہندی کی تقریب میں نو بیاہتا جوڑا اور خاندان کے سبھی افراد خوشی سے نہال ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے فاصلوں کو مٹا کر رکھ دیا ہے ،نوجوانوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نئی رشتہ دارایاں بنانے میں مصروف ہیں ،اس میں چند ایک کو ہی کامیابی ہوتی ہے تاہم زیادہ تر لوگ فراڈ اور دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں ،ایسے میں لاہور کے رہائشی نوجوان افتخار بھٹی جو لندن میں مقیم تھے نے تین ماہ قبل فیس بک پر پولینڈ کی رہائشی نتالی نامی لڑکی سے دوستی کی جو دنوں میں ہی محبت میں تبدیل ہو گئی ،محبت کا رنگ زیادہ گہرا ہوا تو نتالی پولینڈ سے لندن افتخار کے پاس پہنچ گئی جہاں دنوں نے مل کر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ا

فتخار بھٹی نے نتالی سے شادی پر اپنے والدین کا اعتماد حاصل کیا اور دنوں نے برطانیہ کی بجائے خاندان کے ساتھ مل کر لاہور میں شادی کی تقریبات کرنے کا فیصلہ کیا ۔دو روز قبل نتالی اور افتخار لاہور پہنچے اور آج ان کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔نتالی نے افتخار سے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نیا نام ’’لیلیٰ‘‘ رکھ لیا ہے ۔

مہندی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دلہن بنی لیلیٰ کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہیں ،افتخار اور اس کے گھر والوں نے مجھے اتنا پیار دیا ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔

لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اسے اس نئی زندگی کے آغاز پر انتہائی خوشی ہے ،پاکستان آ کر اسے بہت اچھا لگا ہے ،پاکستانی لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں اور اسے اپنے جیون ساتھی افتخار کے خاندان کی طرف سے بہت پیار ملا ہے جبکہ افتخار بھی بہت نفیس اور پیار کرنے والا بندہ ہے، جس پر اسے بہت خوشی ہے ۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لیا ہے اور آگے جا کر وہ قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتب کا بھی مطالعہ کریں گی ۔

اس موقع پر افتخار بھٹی کا کہنا تھا کہ لیلیٰ سے ہونے والی دوستی اور پھر ہم دنوں کا شادی کا فیصلہ کوئی جذباتی عمل نہیں ہے،میں نے سوچ سمجھ کر اور اپنے والدین کی رضامندی سے لیلیٰ کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔’’

 

install suchtv android app on google app store