ہولی ووڈ کے دیوانے ہو جائیں تیار، اداکار کیانو ریویز بڑی سیکرین پے بکھیریں کے جلوہ

مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم دی میٹرکس فائل فوٹو مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم دی میٹرکس

مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم دی میٹرکس ایک مرتبہ پھر اسکرینز پر واپسی کے لیے تیار ہے اور اس کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وارنر بروز پکچرز گروپ کمپنی کے چیئرمین ٹوبی ایمرچ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے اس کامیاب فلم کے نئے حصے پر ٹیم کام کررہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کوئی نیا اداکارہ نہیں بلکہ میٹرکس کو کامیاب بنانے والے ہولی وڈ اداکار کیانو ریویز ہی نبھائیں گے۔

فلم میں کیانو ریویز اپنا کردار 'نیو' دوبارہ ادا کرنے جارہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ کیری این موز بھی اپنے کردار 'ٹرینیٹی' کو دوبارہ ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی پروڈکشن نامور پروڈیوسرز بہنیں لانا اور لیلی واچوفسکی‌ کریں گی۔فلم

یاد رہے کہ فلم میٹرکس 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے دو سیکوئلز 2003 میں سامنے آئے جنہیں 'میٹرکس ری لوڈڈ' اور 'میٹرکس ریویولیشن' کا نام دیا گیا۔ فلم کے چوتھے حصے 'دی میٹرکس 4' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store