بھارت میں "سپر اسٹار" پاکستان میں بے کار

بھارت میں "سپر اسٹار" پاکستان میں بے کار فائل فوٹو بھارت میں "سپر اسٹار" پاکستان میں بے کار

بھارت میں ایک یا دو فلمیں کرکے ’’ سپر اسٹار‘‘ کہلوانے والے فنکار پاکستان میں بے کار ہو گئے۔

بھارتی فلم نگری میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے بہت سے فنکاروں نے شب و روز ’’جدوجہد‘‘ کے بعد کسی طرح بالی ووڈ تک رسائی پائی اور جونہی انہیں بی اور سی کیٹگری کی فلموں میں سائن کیا گیا تو انہیں پاکستان سے آنکھیں ہی پھیر لیں اور ایسا رویہ اختیار کیا کہ جیسے وہ کوئی بہت بڑے سپرا سٹار بن چکے ہیں اور اب انہیں پاکستان میں کام کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اس حوالے سے اداکارہ حمائمہ ملک، سارہ لورین، میرا، وینا ملک، ماورا حسین، فواد خان اور دیگر کا نام قابل ذکر ہے۔

ان فنکاروں نے بھارت یاترا کے بعد پاکستان سے ہونے والی ان گنت آفرز کو نا صرف ٹھکرایا بلکہ معاوضہ بھی اتنا ڈیمانڈ کیا جو پاکستانی فلم میکرز کی بس کی بات نہ تھی۔ مگر اب صورتحال یہ ہے کہ مذکورہ فنکار بھارت میں لگنے والی پابندی کے بعد اپنے ہی ملک میں بے کار بیٹھے ہیں۔

اس صورتحال پر پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور بھارت میں جن فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کیا گیا وہ بلاشبہ بہت باصلاحیت ہیں مگر وہاں کام کرنے کے بعد انہوں نے جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔

install suchtv android app on google app store