ماہرہ خان اوربلال اشرف اصلی زندگی میں بن گئے سپر سٹار

ماہرہ خان اوربلال اشرف فائل فوٹو ماہرہ خان اوربلال اشرف

اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم نے پاکستان میں 6 کروڑ 3 لاکھ اور بیرون ممالک 5 کروڑ ایک لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح سپراسٹار دنیا بھر سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 4 لاکھ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ 

ہدایت کار احتشام الدین کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی سپر اسٹار پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم شائقین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سپراسٹار فلم میں اداکارہ ماہرہ خان اوربلال اشرف نے مرکزی کردار اداکیا جب کہ سینئر اداکار جاوید شیخ اورندیم بیگ نے بھی فلم میں اپنی جلوہ دیکھائے ہیں۔

فلم میں ماہرہ نے نہ صرف بہترین اداکاری کی ہے بلکہ بے حد خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔ جب کہ فلم کے گانے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

فلم میں ایک فنکار کی جدوجہد کی کہانی دکھائی گئی ہے اور یہ کردار ماہرہ خان نیبخوبی اداکیا ہے۔

install suchtv android app on google app store