فیض کی غزل ''کب تک دل کی خیر منائیں'' کا جادو ایک بار پھر ہو سو چھانے لگا

پاپ گلوکار علی سیٹھی نے پہلی بار غزل کو منفرد انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ علی سیٹھی نے حال ہی میں شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’کب تک دل کی خیر منائیں، کب تک راہ دکھلاؤگے‘ کو منفرد انداز میں گانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

اس گا نے کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ گانے کی ویڈیو میں جہاں علی سیٹھی منفرد انداز میں گلوکاری کرتے دکھائی دیے ہیں، وہیں اس گانے کی ویڈیو کو بھی عام گانوں سے منفرد بنایا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو کو فیض احمد فیض کے پسندیدہ شہر لاہور کی ایک تقریب کو دکھایا گیا ہے، جس میں نہ صرف گلوکار خود بلکہ ان کی بہن اداکارہ و ماڈل میرا سیٹھی اور دیگر نامور اداکار کا چہرے بھی دکھائی دیتا ہیں۔ ویڈیو میں علی سیٹھی سمیت تمام اداکار بے خودی میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں اور تقریب میں شامل تمام کے تمام افراد فیض احمد کی شاعری میں ڈوبے دکھائی دیتے ہیں۔

گانےکا میوزک علی سیٹھی اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی موسیقار نوا جارجسن نے ترتیب دی ہے۔ گانے کو پروڈیوس بھی نوا جارجسن نے کیا ہے جب کہ گانے میں موسیقی کے آلات بجانے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی اور معروف آرٹسٹ شامل ہیں۔

جہاں گانے میں علی سیٹھی نے اپنی آواز کو فیض کی غزلوں کی طرح دھیما رکھا ہے، وہیں گانے کی ویڈیو کو بھی میلوڈی اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔ علی سیٹھی کے اس منفرد گانے نے مداحوں کے دل جیت لیے اور گانا انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

 

install suchtv android app on google app store