چین میں خوبصورتی کا دلفریب منظر

  • اپ ڈیٹ:

رنگین پھولوں سے ڈھکی انوکھی واٹر سلائیڈ چین کے صوبے ہینان میں کھولی گئی اس واٹر سلائیڈ کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ رنگین پھولوں اور سبزے سے ڈھکی ہوئی ہے۔

واٹر سلائیڈ کا لطف لینا تو عام سی بات ہے تاہم چین میں حال ہی میں کھولی جانے والی ایک واٹر سلائیڈ ایسی ہے جس میں آپ بار بار جانا چاہیں گے۔

چین کے صوبے ہینان میں کھولی گئی اس واٹر سلائیڈ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ رنگین پھولوں اور سبزے سے ڈھکی ہوئی ہے۔

18 سو میٹر طویل اور 66 میٹر اونچی اس سلائیڈ کو اسٹیل کے فریم سے بنایا گیا ہے جبکہ اس میں شیشے بھی لگے ہوئے ہیں۔ سیاح اس سلائیڈ میں کشتی پر بیٹھ کر جاتے ہیں اور خوشنما پھولوں بھری سرنگ سے گزرتے ہیں۔

یہ سلائیڈ انگریزی حروف ایس اور سی کی شکل میں بل کھاتی ہوئی سیاحوں کو خوبصورت تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتی ہے۔

اس واٹر سلائیڈ کا لطف اٹھانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے یہاں کا رخ کرلیا ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store