اب دیکھیں پاکستانی فلم فیملی کیساتھ، ریڈی سٹیڈی نو

پاکستانی فلم ریڈی سٹیڈی نو تہلکہ مچانے کیلے تیار ہے فائل فوٹو پاکستانی فلم ریڈی سٹیڈی نو تہلکہ مچانے کیلے تیار ہے

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ’’فلم ریڈی سٹیڈی نو‘‘ ایک فیملی فلم ہے، اس میں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں. پورا خاندان اکٹھے بیٹھ کر یہ فلم دیکھ سکتا ہے۔

ہدایتکار ہشام بن منور کی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی 19جولائی کو نمائش کے سلسلے میں گزشتہ روز فلم کے فنکاروں نے پریس کانفرنس کی جس میں ہدایتکار کے علاوہ آمنہ الیاس، فیصل سیف، احمد بلال، زین افضل اور موسیقار باقر عباس نے شرکت کی۔

اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیملی فلم ہے جسے پورا خاندان دیکھ سکتا ہے، فلم میں کوئی غیر اخلاقی منظر شامل نہیں، میں نے پہلی بار کسی فلم میں کامیڈی رول ادا کیا ہے۔ ہدایتکار ہشام بن منور کا کہنا تھا کہ فلم رومانس اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے اور سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store