کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر نے مچا دی دھوم

  • اپ ڈیٹ:
لولیووڈ؛ کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر ریلز ہوتے ہی دھوم مچا دی فائل فوٹو لولیووڈ؛ کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ کے ٹریلر ریلز ہوتے ہی دھوم مچا دی

لولی ووڈ کی کامیڈی، رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ہیر مان جا‘ کا 3 منٹ 2 سیکنڈز پر مشتمل ٹریلر ریلیز کر دیا ہے۔

فلم میں حریم فاروق اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے قبل فلم ’پرچی‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ دیکھایا گیا تھا۔

اس فلم میں حریم فاروق اور علی رحمان کے ساتھ عابد علی، فیضان شیخ اور موجز حسن بھی شامل ہیں جب کہ آمنہ شیخ، میکال زوالفقا اور احمد علی اکبر بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

ٹریلر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حریم فاروق اس مرتبہ ایک چنچل لڑکی ہیر کا کردار ادا رہی ہے جب کہ علی رحمان کبیر نامی لڑکے کے کردار میں دکھائی دی رہے ہیں۔

فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں شادی کرنے کے لیے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

ٹریلر میں جاری کردہ مکالمے اور مناظر دیکھ کر لوگ اس کو بے حد پسند کئے جارہے ہیں اور صرف 24 گھنٹے کے دوران ٹریلر کو یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھ چکے ہیں۔

فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حریم فاروق لکھتی ہیں کہ جتنا دم ٹریلر میں ہے دوست پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔

فلم ’ہیر مان جا‘ رواں برس عیدالضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

install suchtv android app on google app store