فیروز خان نے اپنی بہنوں پر لگا دی پابندی، بہنیں خفا

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی اداکار فیروز اور ان کی بہنیں حمیمہ اور دعا ملک فائل فوٹو پاکستانی اداکار فیروز اور ان کی بہنیں حمیمہ اور دعا ملک

پاکستانی اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی بہنوں کی ذاتی زندگی پر ان کا بس چلتا یا ان کے کیریئر سے متعلق ان سے پوچھا ہوتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دیتے۔

فیروز خان کی بہنیں حمیمہ اور دعا ملک بھی انہی کی طرح پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن حمیمہ ملک تو بولی وڈ کا بھی حصہ بن چکی ہے۔

اگرچہ فیروز خان کی بہنیں اور وہ خود شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، لیکن ان کے والدین اور ان کی اہلیہ کا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ شوبز یا میڈیا سے منسلک لوگ اپنے اہل خانہ کو شوبز اور میڈیا میں ذکر نہ کریں جن کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔

فیروز خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کی بہنوں حمیمہ اور دعا ملک کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ان کے پاس ہوتا یا ان سے پوچھا جاتا تو وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے نہیں دیتے۔

install suchtv android app on google app store