لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں کس کے نام آیا کون سا اعزاز ؟

  • اپ ڈیٹ:
لکس اسٹائل ایوارڈز فائل فوٹو لکس اسٹائل ایوارڈز

پاکستان کے نامور ایوارڈز شو لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی جہاں کئی نامور اسٹارز نے شرکت کرکے اس ایونٹ میں مزید چار چاند لگا دیے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کو پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ یہ سب سے زیادہ تنازعات کا شکار ہونے والے ایوارڈز بھی مانے جاتے ہیں۔


اس رات پاکستان کی فیشن، فلم، ٹی وی اور میوزک انڈسٹریز میں سب سے زیادہ نام کمانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ہر سال انڈسٹری میں جاری سخت مقابلے کے باعث ایوارڈ شو میں اعزاز جیتنے کا مقابلہ بڑھتا جارہا ہے، جبکہ فیشن کے معاملے میں بھی اسٹارز خود کو سب سے آگے رکھنے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

اس بار کون سے زمرے میں کس فنکار کو ایوارڈز سے نوازا گیا؟ اس کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں:

فیشن
سال کی بہترین ماڈل
صدف کنول

سال کا بہترین ماڈل
شہزاد نور

بہترین عروسی ملبوسات کا برینڈ
کامیار روکنی

مردوں کے ملبوسات کا بہترین برینڈ
ریپبلک بائے عمر فاروق

پریٹ ملبوسات کا بہترین برینڈ
چیپٹر 2

لگژری پری کا بہترین برینڈ
ثنا سفیناز

بہترین فیشن فوٹوگرافر
رضوان الحق

بہترین ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ
قاسم لیاقت

فیشن میں ابھرتی ہوئی ماڈل
مشق کلیم

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
نبیلا

فلم
بہترین فلم
کیک

بہترین ہدایت کار
احسن رحیم (طیفا ان ٹربل)

بہترین اداکار
علی ظفر (طیفا ان ٹربل)

بہترین اداکارہ
مہوش حیات (لوڈ ویڈنگ)

بہترین گلوکار
عاطف اسلم (گانا 'تھام لو زندگی' فلم 'پرواز ہے جنون')

میوزک
بہترین گانا
یا قربان (بینڈ خماریاں)

سال کا بہترین گلوکار
محسن عباس اور سہیل حیدر (گانا 'نہ جا')

ابھرتا ہوا بہترین ٹیلنٹ
ساکن (ساقی بے وفا)

ٹیلی ویژن
بہترین ٹی وی پلے
سنو چندا (ہم نیٹ ورک)

بہترین ڈرامہ ہدایت کار
کاشف نثار (ڈر سی جاتی ہے صلہ)

بہترین ٹی وی مصنف
بی گل (ڈر سی جاتی ہے صلہ)

بہترین ٹی وی اداکار
فیرو خان (خانی)

بہترین ٹی وی اداکارہ
اقراء عزیز (سنو چندا)

بہترین او ایس ٹی
'خانی' راحت فتح علی خان

بہترین ابھرتا ہوا ٹیلنٹ
مصنف ردا بلال (خود غرض)

install suchtv android app on google app store