وینا ملک کو مسلم لیگ نواز کی نائب صدر سے پنگا لینا پڑ گیا مہنگا

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستانی اداکارہ وینا فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستانی اداکارہ وینا

سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی جس پر سائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دائر درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائے جائیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store