احد رضا میر نے ایوارڈ کر دیا اپنے نام

احد رضا میر نے ایوارڈ کر دیا اپنے نام فائل فوٹو احد رضا میر نے ایوارڈ کر دیا اپنے نام

پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا میرامریکی تنظیم بیٹی مچل کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

احد رضا میر کو برطانیہ میں پیش کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پراس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

یہ ایوارڈ ہر سال بہترین اسٹیج اور تھیٹر ڈراموں کے اداکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات کو دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ امریکا کی معروف ڈرامہ نگار، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیٹی میچل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے 1936 سے لے کر مرتے دم تک فنون لطیفہ میں خدمات سر انجام دیں۔

احد رضا میر کو اس تنظیم کی جانب سے بہترین پرفارمنس دینے والے اداکاروں کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا، ان سمیت اس کیٹیگری میں مجموعی طور پر 5 اداکار نامزد ہوئے تھے۔

نامزد ہونے والے اداکاروں کو گذشتہ روز 24 جون کو ایوارڈ دیے گئے اور بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ پاکستانی اداکار جیتنے میں کامیاب گئے۔

خیال رہے کہ ’ہیملٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ تھیٹر ڈرامے کو رواں برس 20 مارچ سے 13 اپریل تک برطانیہ میں نشر کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store