شاباش حمزہ علی عباسی، ایسی بات کر دی کہ آپ بھی داد دیئے بنا نہیں رہ پائیں گے

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی فائل فوٹو پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے آئٹم نمبرز کو گندگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئٹم نمبرز سے جان چھڑانی ہوگی۔ رئیلٹی پروگرام ”پاکستان سٹار“میں16سالہ بچی نے مہوش حیات کے آئٹم نمبر ’بلی‘پر ڈانس کر کے ٹیلنٹ دکھا یا تو حمزہ علی عباسی نے اس لڑکی کو ایسا نہ کرتے ہوئے آئٹم نمبرز کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حمزہ علی عباسی نے پاکستانی فلمسازوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل نہ کریں۔ یہ ہمارا اور ہمارے فلمسازوں کا قصور ہے کہ ہم اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کرتے ہیں۔ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ایک 16 سال کی بچی آئٹم نمبر پر ڈانس کررہی ہے۔حمزہ نے آئٹم نمبرز کو فلموں کے لیے گندگی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے بالی ووڈ بھی اپنی جان چھڑانا چاہ رہاہے کیونکہ آئٹم نمبرز کی وجہ سے وہاں کا معاشرہ خراب ہوگیاہے۔ لیکن وہ لوگ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں اپنی فلم انڈسٹری دیکھنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں آئٹم نمبرز کی نہ ضرورت ہوتی ہے، نہ اس کا فلم کی کہانی سے کوئی لینا دینا ہوتا ہے لیکن کیونکہ بس ایک روایت سی چلتی آرہی ہے آئٹم نمبرز کی لہٰذا فلمسازوں کی سوچ ہوتی کہ انہیں فلم میں ضرور شامل کرنا ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store