اداکارہ میرا نے مجھ سے ایک لاکھ روپے لیے اور پھر میرے بجائے کسی اور کے ۔ ۔ ۔ ‘‘ شہری تھانے پہنچ گیا

اداکارہ میرا فائل فوٹو اداکارہ میرا

لاہور کے علاقہ اقبال ٹائون پولیس سٹیشن میں فلم سٹار میرا کے خلاف دھوکہ دہی کی درخواست موصول ہوگئی۔ شہری تھانے پہنچ گیا

اداکارہ کے خلاف پرموٹر عابد جاوید نے پولیس سے رابطہ کیا اور اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ میرا کو ایک ایونٹ کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کے لئے بک کیا۔  جس کے بعد ایک لاکھ روپے نقد اداکارہ کے بھائی اور والد کو دیئے۔  باقی پچاس ہزار ایونٹ کے بعد ادا کرنے تھے۔  فلمسٹار نے ایونٹ سے قبل فون کرکے باقی پچاس ہزار رقم طلب کی ۔

اداکارہ مجھ سے پیسہ لیکر میرے ایونٹ پر جانے کی بجائے کسی اور کےایونٹ میں چلی گئیں۔  فلمسٹار میرا کی وجہ سے ان کا تقریبا تین لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔  پیسوں کی واپسی کا مطالبے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔  لہٰذا قانونی کارروائی کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ 

install suchtv android app on google app store