بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کو عاطف اسلم کا سلام

بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کو عاطف اسلم کا سلام فائل فوٹو بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کو عاطف اسلم کا سلام

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کی آواز نے اپنا گرویدہ بنا لیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ اُن کی آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سحر طاری کر رکھا ہے یہاں تک کہ عاطف اسلم کے گیتوں کے بغیر بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔

عاطف اسلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے با کمال فن استعمال کرتے وقت دوسرے کے فن کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے بھی جدو جہد کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ٹیلنٹ کبھی چھپتا نہیں خواہ وہ دنیا کے کسی کونے میں ہی کیوں نہ ہو اور یہی ہوا کہ عاطف اسلم کو بھارت کی سڑکوں پر گھومتے شخص کی آواز بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص بھارتی شہر حیدرآباد دکن کی سڑکوں پر ’تاج دارِ حرم‘ کا کلام نہایت ہی خوبصورت انداز کے ساتھ پڑھتا نظر آرہا ہے۔ کلام کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے یہ شخص اپنی دھن میں مگن ڈفلی بھی بجا رہا ہے۔

عاطف اسلم بھی اس شخص کی روح کو متاثر کرنے والی آواز پر خاموش نہ رہ سکے، انہوں نے ویڈیو کے ساتھ تعریف کرتے ہوئے سبحان اللہ کہا اور کہا کہ کیا روح داری تاج دارِ حرم ہے۔ عاطف نے گزارش کی کہ اگر کوئی اس شخص کو حیدر آباد دکن میں دیکھے تو اسے میرا سلام کہے۔

install suchtv android app on google app store