معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے‘افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کیے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔
ماہرہ خان نے سماجی رابطے می ویب سائٹ ٹویٹر پر یشر علی نامی شخص کی ٹوئٹ ری شیئر کی، جس میں یہ لکھا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔
Why is barely any international news channel giving this proper coverage? It’s heartbreaking to read about what’s happening in #Sudan and so is the indifference towards it. https://t.co/YxSRISaIIf
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 13, 2019
ماہرہ خان نے اپنی ری شیئر کردہ اس ٹوئٹ پر ردعمل میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے؟
واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپریل میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ملک میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دھرنا دینے والوں پر براہ راست فائرنگ سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔