ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز نے کیا مداحوں کو حیران

ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز فائل فوٹو ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز

ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز نے عید کے موقع پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

ماڈل نے عید کے دوسرے دن 7 جون کو شادی کی، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق مداحوں کو ایک دن بعد مطلع کیا۔ماڈل و اداکارہ نے شادی سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا، شادی کی اطلاع دینے سے قبل انہوں نے شوہر کے ساتھ عید کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ثنا سرفراز نے تقریبا سوا ایک ماہ قبل اپریل کے آخر میں دبئی میں مقیم امین قریشی سے منگنی کی تھی۔ان کے شوہر امین قریشی دبئی میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے منسلک ہیں۔ دونوں نے سادگی سے منگنی کی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے شادی بھی انتہائی سادگی سے کی ہے۔ شادی کے موقع پر ماڈل اور ان کے شوہر نے روایتی عروسی لباس پہنے اور دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔

install suchtv android app on google app store