اداکارہ ہانیہ عامر کس کی توجہ کی طلب گار قرار؟ پڑھیں اس خبر میں

 یاسر حسین اور ہانیہ عامر فائل فوٹو یاسر حسین اور ہانیہ عامر

کامیڈین یاسر حسین نے کہا ہے کہ اگر میرے کسی دوست کو میری کوئی بات بری لگے تو وہ سوشل میڈیا پر جنگ شروع نہ کرے بلکہ مجھے براہ راست کہے میں معافی مانگ لوں گا۔

گزشتہ چند دنوں سے یاسر حسین اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے جس کی وجہ ہانیہ عامر کی جانب سے چہرے پر ہونے والے دانوں کے حوالے سے کی جانے والی پوسٹ تھی۔ یاسر حسین نے انسٹا گرام پر مداح کے سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کو دانے دار قرار دیا تھا جس کے رد عمل میں ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ ’’معاف کیجیے گا میرے دوست کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے‘‘۔

 دونوں اداکاروں کے درمیان جاری جنگ تھم نہ سکی اب ایک بار پھر یاسر حسین نے انسٹا گرام اسٹوری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میرے کسی دوست کو میری کوئی بات یا مذاق بُرا لگے تو برائے مہربانی مجھے کال کریں اور ڈانٹیں تو میں پوسٹ خارج کردوں گا۔

یاسر حسین نے ہانیہ عامر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی پر معافی بھی مانگوں گا لیکن برائے مہربانی ’توجہ کے طالب‘ لوگوں کی طرح سوشل میڈیا پر جنگ شروع نہ کریں۔

install suchtv android app on google app store