پاکستانی فلم ’’باجی ‘‘ قبل از وقت ریلیز کے امکانات

 اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘  قبل از وقت ریلیز کا امکان فائل فوٹو اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ قبل از وقت ریلیز کا امکان

پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کی قبل از وقت ریلیز کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ثاقب ملک کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ’’باجی ‘‘ رواں سال عیدالفطر کے 3ہفتے بعد یعنی 28 جون کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو اس وقت قانونی مسائل کا سامنا ہے اور مسائل حل ہونے تک فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے جس کے باعث اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم ’’باجی‘‘ قبل ازا وقت ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’’باجی‘‘ میں پاکستان کی پرانی اور جدید فلم انڈسٹری کو موضوع بنایا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس، محسن عباس حیدر، نشو، علی کاظمی، نیر اعجاز اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ میرا طویل عرصے بعد فلم’’باجی‘‘ سے بڑی سکرین پر واپس آرہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store