امریکی کامیڈین جیریمی کیا نئے وزیرخزانہ ہونگے؟؟؟

امریکی کامیڈین جیریمی میک لیلن اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر فائل فوٹو امریکی کامیڈین جیریمی میک لیلن اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر

امریکی کامیڈین جیریمی میک لیلن نے اسد عمرکی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبرنے سیاسی حلقوں سمیت پاکستانی عوام کو بھی ششدرکردیا تھا، جب کہ وزیر خزانہ کے مستعفی ہونے کی خبرجہاں پاکستانی میڈیا پر زیرگردش رہی وہیں بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی، یہاں تک کہ اسد عمر کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔

جیریمی نے ایک اور منسٹری میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ٹوئٹر پرجہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔

جیریمی نے اس ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان کی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے اب وہ مذاق کررہے تھے یا سنجیدہ تھے یہ تووہی جانتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آپ وزیرخزانہ تو نہیں وزیر مذاق بن سکتے ہیں، اور اس کے لیے ایک نئی وزارت متعارف کرانی پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store