نا نہانہ بندے کو پڑ گیا مہنگا، ہوگئی طلاق

بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے نا نہانے کی عادت سے تنگ آ کر طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی ہے فائل فوٹو بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے نا نہانے کی عادت سے تنگ آ کر طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی ہے

والدین بچپن سے ہی اپنے بچوں کو صاف ستھرائی کی ترغیب دینا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ صفائی دراصل ایک خوبصورت شخصیت کو سامنے لے کر آتی ہے تاہم بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے نا نہانے کی عادت سے تنگ آ کر طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی رہائشی 23 سالہ خاتون شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ اس کا شوہر نہ تو شیو بناتا ہے اور ایک ایک ہفتے تک نہانے سے بھی گریز کرتا ہے۔

عدالت نے جوڑے کو چھ ماہ کیلئے الگ الگ رہنے کا حکم جاری کر دیاہے جس کے بعد ان کے طلاق کے معاملے کو نپٹایا جائے گا۔

شوہر کی عمر اپنی بیوی سے دو سال زیادہ ہے جنہوں نے باہمی رضا مندی سے عدالت میں طلاق کیلئے رجوع کیا ہے ، ان کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی جو کہ گھر والوں کی پسند تھی ۔

اپنی درخواست میں خاتون نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر سات سے آٹھ دن تک نہ تو نہاتا ہے اور نہ ہی اپنی داڑھی بناتا ہے اور بدبو کو چھپانے کیلئے پرفیوم کا استعمال کرتا ہے ۔خاتون کا تعلق بھوپال کے قریبی علاقے بری گڑھ سے ہے ۔

install suchtv android app on google app store