میشا شفیع کو انتظار ہے 90 روز کا

گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر فائل فوٹو گلوکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو میشا شفیع ہراسگی کیس کا فیصلہ 90 روز میں سنانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کا فیصلہ 15 روز میں کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس فیصلے کو گلوکارہ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

گلوکارہ نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ انہیں اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے ہیں اس لیے کیس کا فیصلہ 15 روز میں سنانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی درخواست قبول کرتے ہوئے سیشن عدالت کو حکم دیا ہے کہ وہ کیس کا فیصلہ c میں سنائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا جس پر علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا ۔

علی ظفر نے گزشتہ ماہ اپنے وکیل رانا انتظار کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میشا شفیع اور ان کے وکلا کو عدالت کا مزید وقت ضائع کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔

install suchtv android app on google app store