فلم ’’مائے پرے ہٹ لو اسٹوری‘‘ میں میرا کا بڑا دعویٰ

اداکارہ میرا فائل اداکارہ میرا

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ آنے والی فلم ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں شامل ایک گیت میں میری انٹری کو لوگ 50 سال تک یاد رکھیں گے۔

میرا نے ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں اپنی مختصراً انٹری کے حوالے سے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’میں اس فلم میں مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ ایک ڈانس نمبر میں نظر آؤں گی کیوں کہ اکثر چھوٹے کردار بڑے ہو جاتے ہیں، کبھی چھوٹے کرداروں پر بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل جاتا ہے، کبھی ایک گانے پر بھی فلمیں کامیاب ہو جاتی ہیں، کبھی ایک گانے سے سپر اسٹار بھی بن جاتے ہیں‘۔

میرا نے یہ بھی کہا کہ ’ اس فلم میں شامل شادی کا ایک گانا ہے جس میں میرے ساتھ شہریار اور مایا بھی ہیں، اس گانے میں میری پرفارمنس اور انٹری ہمیشہ میرا کو زندہ رکھے گا اور لوگ مجھے اس گانے کی وجہ سے 50 سال تک بھی نہیں بھول پائیں گے‘۔

واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مائے پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال ہی عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

install suchtv android app on google app store