معمر قذافی کا خیمہ فروخت کرنے کے لیے پیش، اب تک کتنی بولی لگ چکی ہے؟

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا خیمہ فروخت کرنے کے لیے پیش فائل فوٹو لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا خیمہ فروخت کرنے کے لیے پیش

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا خیمہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ آن لائن فروخت کیلئے پیش کیے گئے خیمے کی اب تک 27 ہزار ڈالر تک بولی لگ چکی ہے۔

العربیہ کے مطابق لیبیا کے ایک شہری مسعود المشائی نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کا مشہور زمانہ خیمہ فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔ اس خیمے میں وہ غیر ملکی مہمانوں اورسربراہان مملکت کا استقبال کیا کرتے تھے جبکہ بیرون ملک بھی اسی خیمے کو لے کر جاتے تھے۔

انہوں نے اپنا یہ خیمہ اٹلی، فرانس اور روس کے دوروں کے دوران اپنے ساتھ رکھا لیکن 2009 میں انہیں امریکی حکام نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر اپنا خیمہ نیو یارک کے سنٹرل پارک میں نصب کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

مسعود المشائی نے بتایا کہ انہوں نے یہ خیمہ معمر قذافی کے ایک عزیز سے حاصل کرکے لیبیا کے مغربی شہر غریان میں اپنے گھر میں چھپا کر رکھا اور اب اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری کے مطابق اسے اب تک لیبیا کے اندر اور بیرون ملک سے مختلف آفرز موصول ہوچکی ہیں ۔

اس خیمے کے عوض اب تک 37 ہزار لیبیائی دینار (تقریباً 27 ہزار ڈالر) کی بولی موصول ہوچکی ہے لیکن وہ اس قیمت پر اسے فروخت نہیں کرنا چاہتا۔

مسعود المشائی نے بتایا کہ انہوں نے یہ خیمہ معمر قذافی کے ایک عزیز سے حاصل کرکے لیبیا کے مغربی شہر غریان میں اپنے گھر میں چھپا کر رکھا اور اب اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کے مطابق اسے اب تک لیبیا کے اندر اور بیرون ملک سے مختلف آفرز موصول ہوچکی ہیں۔

اس خیمے کے عوض اب تک 37 ہزار لیبیائی دینار (تقریباً 27 ہزار ڈالر) کی بولی موصول ہوچکی ہے لیکن وہ اس قیمت پر اسے فروخت نہیں کرنا چاہتا۔

مسعود المشائی نے بتایا کہ انہوں نے یہ خیمہ معمر قذافی کے ایک عزیز سے حاصل کرکے لیبیا کے مغربی شہر غریان میں اپنے گھر میں چھپا کر رکھا اور اب اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری کے مطابق اسے اب تک لیبیا کے اندر اور بیرون ملک سے مختلف آفرز موصول ہوچکی ہیں ۔ اس خیمے کے عوض اب تک 37 ہزار لیبیائی دینار (تقریباً 27 ہزار ڈالر) کی بولی موصول ہوچکی ہے لیکن وہ اس قیمت پر اسے فروخت نہیں کرنا چاہتا۔

install suchtv android app on google app store