دو بیویوں کے خرچے نے شوہر کو منی لانڈرنگ کرنے پر مجبور کیا

دو بیویوں کے خرچے نے شوہر کو منی لانڈرنگ پر مجبور کیا فائل فوٹو دو بیویوں کے خرچے نے شوہر کو منی لانڈرنگ پر مجبور کیا

بھارت میں دو بیویوں کا خرچ اٹھانے کے لیے ایک آدمی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص کا نام دیو کمار پٹیل ہے جو ممبئی کے علاقے نالا سوپارا کا رہائشی ہے۔

پیشے کے اعتبار سے سکرپٹ رائٹر ہے جو متعدد ٹی وی سیریلز کے سکرپٹ لکھ چکا ہے۔ اس کے متعلق پولیس کو مخبری ملی کہ وہ منی لانڈرنگ اور جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ جس پر اسے پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔
دیو کمار پٹیل ایک بڑا سوٹ کیس لے کر ممبئی کے علاقے جوگیشوری پہنچا تھا جہاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

جب اس کا بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں پانچ لاکھ مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ موجود تھے۔

اس کے بیگ سے 2000، 500، 200، 100روپے کے نوٹ نکلے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنی دو بیویوں کا خرچ اٹھانے کے لیے یہ دھندا کر رہا تھا۔

اس کی دو بیویوں میں سے ایک ماڈل ہے اور ایک ہاﺅس وائف۔ اس نے ریاست مدھیاپردیش کے دیہی علاقوں میں بھی جعلی کرنسی نوٹ تقسیم کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store