پریانکا چوپڑا کی ٹیم کے ارمینا خان پر سائبر حملے

نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فائل فوٹو نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا

نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم جعلی اکاؤنٹ سے ان پر سائبر حملے کررہی ہے۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود کواقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کہتی ہیں لیکن آپ سے بڑی منافق کوئی نہیں۔

ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں ارمینا خان نے ان بے ہودہ تبصروں پر مبنی بھارتیوں کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عارضی طورپر یہ ٹوئٹس شیئر کررہی ہیں تاکہ دنیا کو پریانکا چوپڑا اوران کی ٹیم کی حقیقت معلوم ہوسکے۔

پریانکا کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ارمینا کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں منافق بھی قرار دیا اور کہا کہ ارمینا اپنی فلم ’’شیردل‘‘ کی تشہیر کررہی ہیں جو جنگ پر مبنی ہے اور خود پریانکا پر جنگ کی حمایت کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔

چند لوگوں نے یہ تک کہا کہ ارمینا کو پریانکا سے معافی مانگنی چاہئے۔

install suchtv android app on google app store