نامور اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری

نامور پاکستانی اداکار بلال عباس خان فائل فوٹو نامور پاکستانی اداکار بلال عباس خان

نامور پاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ڈراما سیریل’’چیخ‘‘ ، ’’بالا‘‘ اور’’اورنگ ریزا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم غریب ماہی گیروں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو نسل در نسل مچھلی پکڑنے کا کام کرتے ہیں ۔ ٹیزرکی ابتدا میں بلال عباس خان کا بچپن دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی طرح ماہی گیر نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر نیوی آفیسر بننا چاہتا ہے اور اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔

بلال عباس خان نے اس فلم کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار اداکرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

فلم میں بلال عباس خان کے والد کا کردار اداکار سلیم مراج نے نبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔ ٹیلی فلم’’لعل‘‘ کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ حسیب حسن نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store