تمغہ امتیاز: مہوش حیات کا کرارا جواب

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات فائل فوٹو پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیلئے نامز د کر دیا گیا ہے جس پر پاکستان کی پور ی فلم انڈسٹری مسر ت کا اظہار کر رہی ہے تاہم انہیں کچھ حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں تمغہ امتیاز دینے کی مخالفت بھی کی ہے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو زور دار جواب دیدیا ہے، مہوش حیات کی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات اور ان کی جاندار اداکاری سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔

میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے یہ اعزاز دیا جارہا ہے تو میں بہت ہی زیادہ خوش تھی، بطور پاکستانی صدر مملکت سے سول اعزاز حاصل کرنا سب سے بہترین ہے، آپ اپنی پوری زندگی اپنی ہر چیز اپنے کام میں لگا دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کا جنون ہوتا ہے لیکن آپ اس طرح کے اعزاز کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچ سکتے لیکن جب یہ ہوتا ہے تو یہ آپ کی زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہوتا ہے اور جب سے یہ اعلا ن ہواہے اس وقت سے میں ہواﺅں میں اڑ رہی ہوں ۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے ایوارڈ دیا جاتا ہے یا نہیں یہ ذاتی معاملہ ہے اور اس کے بارے میں لوگوں کی اپنی رائے ہے تاہم جب بات بہتان تراشی اور جھگڑالو الزامات کی آتی ہے تو یہ لائن کراس کرنا ہے، ایسا تب ہی کیوں ہوتا ہے جب خاتون خصوصی طور پر ہماری انڈسٹری کی، کوئی کامیابی حاصل کرتی ہے یا پھر جب اس کی کامیابیوں پر اسے سراہا جاتاہے تو اسے نظر انداز اور اس کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا شرو ع کر دیا جاتا ہے، میں نے کوئی ایسا مرد نہیں دیکھا جسے نوازا گیا ہو اور اس سے بھی اس طرح کے سوالات کیے گئے ہوں ؟، کیا ہمارے ملک کی خواتین ملکی ترقی میں ہاتھ بٹانے میں کم صلاحیت رکھتی ہیں ؟ میں پہلے بھی کئی مرتبہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہوں۔

install suchtv android app on google app store