دنیا کی خوش قسمت اور مشہور ترین بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان

دنیا کی خوش قسمت اور مشہور ترین بلی فائل فوٹو دنیا کی خوش قسمت اور مشہور ترین بلی

دنیا کی امیر اور مشہور ترین بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ فیشن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ منگل کے روز 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ آنجہانی فیشن ڈیزائنر کی بلی چوپے دنیا کی مشہور ترین بلی ہے۔

جو فیشن شوز اور مختلف اشتہارات میں کام کرکے اپنی 3 ملین ڈالر سے زائد کی دولت جمع کرچکی ہے۔ کارل لیگر فیلڈ کا کوئی وارث نہیں ہے جس کے باعث چوپے کو ان کی 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اپنی زندگی میں بھی فیشن ڈیزائنر نے اس بلی کو انتہائی شاہانہ طریقے سے رکھا اور اس کے اکاﺅنٹ میں اتنی رقم جمع کرائے رکھی تاکہ اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

بلی کے آنجہانی مالک کارل لیگر فیلڈ نے چوپے کیلئے مستقل طور پر ایک باڈی گارڈ اور 2 خادمائیں رکھی ہوئی تھیں جو ان کے انتقال کے بعد بھی مستقل طور پر اس بلی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ چوپے کا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اسے سوا 2 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store