بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف ایف آئی آر درج

معروف اداکارہ فواد خان فائل فوٹو معروف اداکارہ فواد خان

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے معروف اداکارہ فواد خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے فواد خان سمیت 6 افراد کے خلاف بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر مقدمہ درج کرایا۔

ان 6 مقدمات میں سے 4 لاہور کے علاقے فیصل ٹاﺅن کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائے گئے جبکہ 2 کا اندراج ماڈل ٹاﺅن پولیس اسٹیشن میں ہوا۔

پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار پر فواد خان کے خلاف ایف آئی آر یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر کی شکایت پر درج کرائی گئی۔

یہ ایف آئی ار پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 269 (زندگی کے لیے خطرناک مرض کے انفیکشن کو پھیلنے کے حوالے سے غفلت)، دفعہ 270 (ایسا اقدام جس سے زندگی کے لیے خطرناک انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہو)، دفعہ 506، دفعہ 186 اور دفعہ 188 کے تحت درج کی گئی۔

یو سی ایم او کی جانب سے کی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ پولیو ٹیم منگل کی شامل ماڈل ٹاﺅن میں فواد خان کی رہائش گاہ پر گئی، جہاں ایک بچے کو ویکسین دی جانی تھی مگر 'خاندان کے سربراہ نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین دینے سے انکار کردیا اور پولیو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں'۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایف آئی آر میں خاندان کے سربراہ سے مراد فواد خان ہیں یا خاندان کا کوئی اور رکن۔

انسداد پولیو پروگرام کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق پولیو ٹیم نے فواد خان کی بیٹی کو ویکسین دینے کی کوشش کی تھی۔

 

 

install suchtv android app on google app store