نازیہ خان: پہلی بار وینس بینالے میں پاکستان کی نمائندگی

نازیہ پہلے بھی نمائش کر چکی ہیں فوٹو: نازیہ خان ویب سائٹ نازیہ پہلے بھی نمائش کر چکی ہیں

آرٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھنے والے ’وینس بینالے‘ شو میں پہلی بار ایک پاکستانی آرٹسٹ شامل ہوں گی۔ وینس بینالے کا 58 واں انٹرنیشنل آرٹ میلہ رواں برس 11 مئی سے شروع ہوگا جو 24 تک جاری رہے گا۔

وینس بینالے کے آرٹ میلے کو دنیا بھر میں منفرد اہمیت حاصل ہے، جس میں کئی ممالک کے آرٹسٹ اپنے فن پاروں کی نمائش کرتے ہیں۔ وینس بینالے کی 58 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس میں باضابطہ طور پر پاکستان کی نمائندگی ہوگی۔

اٹلی کی اخبار ’دی آرٹ نیوز پیپرز‘ کے مطابق کراچی اور لندن میں کام کرنے والی پاکستانی آرٹسٹ نازیہ خان وینس بینالے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق نازیہ کان ’وینس بینالے‘ میں ’منوہڑا فیلڈ نوٹس‘ نامی اپنے منصوبے کی نمائش کریں گی۔ نازیہ خان نے اپنے اس آرٹ منصوبے میں نہ صرف منوہڑا کے ساحل بلکہ کراچی کی زندگی کو بھی فوکس کیا ہے۔

خیال رہے کہ نازیہ خان اس وقت کراچی یونیورسٹی کے وژوئل اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں سینیئر ایڈوائزر اور انڈس ویلے آف اسکول اینڈ آرٹ کے بورڈ آف گورنر کی رکن بھی ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے رسکن اسکول آرٹ سے بی ایف اے کر رکھا ہے۔

نازیہ خان نے کراچی اور لندن سمیت دیگر شہروں میں منعقد متعدد آرٹ میلوں میں اپنے کام کی نمائش کی ہے، تاہم وہ پہلی بار وینس بینالے میں اپنے منصوبے کو پیش کریں گی۔

install suchtv android app on google app store