معروف گلوکارعلی ظفر کی ٹویٹ، بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر فائل فوٹو معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی پلواما حملے سے متعلق تقریر کی حمایت کرنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارتی اپنا تعصب پسندانہ رویہ دکھائے بنا رہ نہ سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلواما حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


وزیر اعظم کی تقریر پر علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے تقریر کی تعریف کی جوکہ بھارتیوں کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر کی ٹوئٹ کو لیکر کافی تنقید کی گئی۔

 


اوم پرکاش نامی صارف نے انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھارت میں نظر آئے تو سب دہشتگردانہ روپ نکال دیں گے۔


علی ظفر نے انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’ کسی قسم کی انا، تعصب اور نفرت کے بغیر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ سنیں، اگر ابھی نہیں توکچھ روز بعد سنیں جب آپ سکون اور فراغت میں ہوں،یہ ہے عمران خان کا قوم سے خطاب۔

install suchtv android app on google app store