آپ کے خیال میں ہم زندگی کے کس حصے میں سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں

خوشی فائل فوٹو خوشی

ویسے تو ہر پل غم اور خوشی کا درجہ بدلتا رہتا ہے لیکن اب سائینسدانوں نے انسانوں کی خوشی کے اوپر نیچے ہونے کا حساب سالوں کے حساب سے  ترتیب دیا ہے۔ یقینا ہر شخص کا جواب مختلف ہو گا لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایک حتمی جواب دے دیا ہے۔

آپ کے خیال میں ہم زندگی کے کس حصے میں سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں؟ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ پوری زندگی میں انسان کی خوشی کا لیول انگریزی حرف U کی شکل میں ہوتا ہے۔

اس میں دو نقطے ایسے ہیں جہاں انسان سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔ یہ آدمی کی عمر کا 23واں سال اور 69واں سال ہیں۔ ان دونوں سالوں میں آدمی سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 23ہزار مردوخواتین سے زندگی بھر میں ان کی خوشی کے لیول کے متعلق سوالات کیے۔

ان لوگوں کی عمریں 17سے 85سال کے درمیان تھیں۔ پانچ سال بعد دوبارہ ان لوگوں وہی سوالات کیے گئے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”23واں سال لوگوں کی زندگی کا وہ سال ہوتا ہے جب وہ تعلیم سے فارغ ہو کر پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔

اس دورانیے میں وہ بہت پرامید، پرجوش اور خوش ہوتے ہیں۔ اس کے بعد بتدریج ان کا خوشی کا لیول کم ہوتا چلا جاتا ہے۔

69سال کی عمر میں جب پیشہ وارانہ زندگی سے ریٹائر ہوتے ہیں، ایک بار پھر وہ ویسی ہی خوشی اور امنگ محسوس کرنے لگتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store