گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت

 سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی ہے فائل فوٹو سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی ہے

سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر شہادت قلمبند کرانے کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکارعلی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار گلوکار علی ظفرنے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کئے،استدعا ہے کہ عدالت میشا شفیع کو 10 کروڑ ہرجانے کا حکم دے۔

عدالت نے گلوکار علی ظفر کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن گلوکارعلی ظفر شہادت قلمبند کرانے عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store