عرب کے ایئر بیلون فیسٹیول میں آسمان میں مختلف رنگ بکھر گئے

صحرائے عرب کے آسمان میں مختلف رنگ بکھر گئے۔ فائل فوٹو صحرائے عرب کے آسمان میں مختلف رنگ بکھر گئے۔

سعودی عرب کے شہر العلاء میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول شروع ہو گیا۔ صحرائے عرب کے آسمان میں مختلف رنگ بکھر گئے۔

فیسٹیول کے پہلے روز65 ہاٹ ایئر بیلون فضا میں گئے۔

 سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں بیلون فیسٹول شروع ہوگیا۔

دنیا بھر سے آئے بیلون پائیلٹس نے صحرائے عرب کے آسمان میں مختلف رنگ بکھیر کر سماں باندھ دیا۔

 العلاء میں میدان صالح کے مقام پر یورپ، جاپان، امریکہ اور دیگر ممالک سے ماہر بیلون پائیلٹس شرکت کر رہے ہیں۔

یکم فروری سے 9 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں پہلے روز 65 بیلون فضا میں بلند ہوئے جنہوں نے عرب کے صحراء میں خوب رنگ بکھیرے اور آسمان کو رنگین بنانے کے علاوہ خوب سماں بھی باندھا۔

 سعودی گورنمنٹ کی جانب سے شروع کیے جانے والے بیلون فیسٹول میں ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور مقامی افراد شرکت کریں گے افتتاح کے پہلے روز اعلی سعودی احکام کے علاوہ دیگر ممالک کی اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store