فکر کی بات نہیں، اب بچوں کو سنبھالے "لٹل صوفیہ"

امریکی کمپنی نے لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف کرایا ہے فائل فوٹو امریکی کمپنی نے لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف کرایا ہے

امریکی کمپنی نے لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف کرایا جو بچوں کی زبان سمجھنے اور ان کی خواہشات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی نے روبوٹ کو لٹل صوفیہ ’ایجوکیشن ایلکسا‘ کا نام دیا، یہ مشینی خاتون بچوں اور والدین کے چہرے کے تاثرات کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

روبوٹ کی اونچائی 36 سینٹی میٹر ہے، لٹل صوفیہ روتے بچوں کو لطائف اور گانے سنا کر خاموش کراتی ہے اور اُن کے ساتھ مختلف ان ڈور گیمز بھی کھیلتی ہے۔

خاتون روبوٹ میں نصب سسٹم اُسے ارد گرد کے انسانی اور قدرتی ماحول کو سمجھنے میں‌ مدد فراہم کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ چھوٹی استانی ہے جو7 سے 13 سال کے بچوں بالخصوص لڑکیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی اور انجینئرنگ کی تعلیم دے گی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق صوفیہ بچوں کی زبان اور ہنر کی کوڈنگ بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس روبوٹ کی قیمت صرف 99 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے بارہ ہزار روپے بنتے ہیں۔
قبل ازیں ماہرین انسانی تاثرات کو سمجھنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ متعارف کرچکے ہیں جسے سعودی عرب نے اپنی اعزازی شہریت دی، دنیائے تاریخ کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ تھا۔

بعد ازاں صوفیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی خطاب کیا تھا جسے دیکھ کر اراکین حیران رہ گئے تھے ، گزشتہ برس صوفیہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اُسے بیٹی کی ضرورت ہے تاکہ وہ انسانوں کے مزید قریب جاسکے۔
خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store