ارجنٹینا کا نوجوان، بن گیا مائیکل جیکسن

ارجنٹینا کے نوجوان نے اپنے خدوخال مائیکل جیکسن جیسے بنانے کے لیے پلاسٹک سرجریاں کرائیں ہیں فائل فوٹو ارجنٹینا کے نوجوان نے اپنے خدوخال مائیکل جیکسن جیسے بنانے کے لیے پلاسٹک سرجریاں کرائیں ہیں

ارجنٹینا کے 22 سالہ نوجوان نے اپنے خدوخال مائیکل جیکسن جیسے بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری اور دیگر امور پر 30 ہزار ڈالر سے زائد رقم خرچ کردی جو کہ پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

اگرچہ آج کی نئی نسل مائیکل جیکسن سے کم واقف ہے لیکن اپنے عہد کے ’ پاپ بادشاہ‘ مائیکل جیکسن کا روپ دھارنے کے لیے ارجنٹینا کے 22 سالہ مداح لیو بلانکو مائیکل جیکسن نے خطیر رقم خرچ کرڈالی۔

لیو بلانکو نے مائیکل جیکسن کی ویڈیو دیکھیں اور اس کے مداح ہوگئے۔

صرف 15 برس کی عمر میں انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا نظر آنے کے لیے پہلی سرجری کرائی اور اس کے بعد اگلے سات برس میں مزید 11 سرجریاں کرائیں تاکہ وہ حقیقی طور پر مائیکل جیسے نظر آسکیں۔

وہ اپنے ناک کی چار مرتبہ سرجری کراچکے ہیں، وہ ٹھوڑی، جبڑے اور اس سے وابستہ حصوں کا آپریشن بھی کراچکے ہیں۔

اب وہ مائیکل جیکسن کے بہت قریب نظر آتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں تاہم اس رویے سے ان کے اہلِ خانہ بہت پریشان ہیں اور ان کی والدہ چہرہ بدلنے پر ان سے نالاں بھی ہیں۔

بلانکو کہتے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ، اپنا جسم اور اپنی روح بھی مائیکل جیکسن جیسی بنانا چاہتے ہیں اور اس پر اپنی پوری آمدنی خرچ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store