تماثیل تھیٹر میں ’’کڑیاں لاہور دیاں ‘‘کی مقبولیت عروج پر

تماثیل تھیٹر میں ’’کڑیاں لاہور دیاں ‘‘کی مقبولیت عروج پر فائل فوٹو

تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں لاہور دیاں ‘‘کی مقبولیت ،پرستاروں کی فرمائش پر ڈرامے کے سپیل میں اضافہ کردیاگیا ۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں اسٹیج کی سپر سٹار اداکارہ مہک نور ، ندا چوہدری، فروزہ علی ، شیلا چوہدری ، آصف اقبال ، اکرم اداس ، سرفراز وکی ، لکی ڈیئر ، رضی خان اور عامر سوہنا شامل ہیں۔

ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ اور اکبر بٹ ہیں جبکہ ڈرامہ کی تحریرو ہدایات آصف اقبال کی ہیں ۔اس حوالے سے اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ ڈرامہ’’کڑیاں لاہور دیاں‘‘میں میرا رقص عوامی توجہ حاصل کررہا ہے ۔

رقص ایک آرٹ ہے اس کا فحاشی سے کوئی تعلق نہیںہے ۔

سٹیج کے شائقین ہزاروں روپے خرچ کرکے رقص دیکھنے آتے ہیں ۔

اگر آج کے سٹیج سے رقص کو نکال دیا جائے تو ڈرامہ کبھی بھی اپنی لاگت پوری نہیں کرپائے گا۔

install suchtv android app on google app store