قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا ایک سو انیس واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

 حفیظ جالندھری فائل فوٹو حفیظ جالندھری

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا ایک سو انیس واں یوم پیدائیش آج منایا جارہا ہے۔

پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق ابوالاثر حفیظ جلندھری چودہ جنوری 1900ء کو بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم 1905ء میں جالندھر کی جامع مسجد سے شروع کی اور قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔

1907ء میں مشن ہائی سکول میں داخل ہوئے اور بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول جالندھر میں داخلہ لیا۔

انہوں نے 1909ء میں حصول علم کیلئے دوآبہ آریہ سکول میں ایڈمشن حاصل کیا۔

یہیں سے ان کے دل میں جذبہ حریت بیدار ہوا۔

حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام لکھ کر اسلامی دور کی ابتدائی جنگوں کو نہایت پر اثر اندازمیں نظم کا جامہ پہنانے کا آغاز کیا۔

حفیظ جالندھری نے اردو شاعری اور پاکستان کیلئے مثالی خدمات سر انجام دیں اور قومی ترانہ تحریر کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔

وہ بیک وقت ایک غزل گو اورنعت گوشاعر بھی تھے۔

انہوں نے اپنی تخلیقات میں چار جلدوں میں شاہنامہ اسلام، نغمہ زاد ‘ سوز و ساز اور چراغ سحر‘ چھوڑے۔

حفیظ جالندھری 21دسمبر 1982ء کو82 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

حفیظ جالندھری مینار پاکستان کے احاطہ میں آسودہ خاک ہیں۔

install suchtv android app on google app store