سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ فائل فوٹو سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ثقافت پنجاب نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جسکی منظوری کے بعد نیا فلم سنسر بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل شعیب بن عزیز بطور چیئرمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا تھا۔ اس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ انکی سمری وزیراعلیٰ ہائوس بھجوائی گئی ہے تاہم انکا کہنا تھا میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتاکہ یہ منظور ہو گی یانہیں، اگر مجھے یہ ذمہ داری ملی تو میری کوشش ہو گی کہ اسے احسن طریقے سے نبھائوں۔

install suchtv android app on google app store