بھول جانا نہیں گناہ اسے، معروف شاعر، ادیب اور فلسفی جون ایلیا کی 87 ویں سالگرہ

معروف شاعر، ادیب اور فلسفی جون کی ایلیا  87 ویں سالگرہ فائل فوٹو معروف شاعر، ادیب اور فلسفی جون کی ایلیا 87 ویں سالگرہ

معروف شاعر، ادیب اور فلسفی جون ایلیا کی آج ستاسی ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔جون ایلیا اپنے منفرد اندازاور رومانوی غزلوں کی وجہ سے آج بھی مداحوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

کسے معلوم تھا کہ 14دسمبر 1931 کو اترپردیش میں سید شفیق حسن کے گھر آنکھیں کھولنے والا بچہ بر صغیر کے ممتاز شاعر، ادیب اور فلسفی کے طور پر جانا اور پہچانا جائے گا، اپنے انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جانے والے جون ایلیا نے آٹھ سال کی کم عمری میں اپنا پہلا شعر کہا لیکن جون ایلیا کو ،اپنا تحریری کام شائع کروانے پر ایک طویل عرصے تک راضی نہ کیا جا سکا۔

جون ایلیا کی شاعری کا پہلا مجموعہ جب منظر عام پر آیا اس وقت ان کی عمر 60 سال تھی۔ اس مجموعے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو سے آشنا طبقے نےبےحد پسند کیا۔

جون ایلیاء کو مختلف زبانوں پر کمال حاصل تھا، انہوں نے دنیا کی 40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کیے۔

فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، مغربی ادب پر جون ایلیا کا علم بے کراں تھا اور اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی شامل کیا جس کے باعث جون نے اپنے ہم عصروں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

install suchtv android app on google app store