عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی ناراض

عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی ناراض فائل فوٹو عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی اہلیہ اور بیٹی ناراض

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر حال ہی میں شیئر کی جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

تاہم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا عامر نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دوسری شادی پر سخت دلی رنج کا اظہار کردیا۔

عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا ہے، آپ کی بہتری کے لیے دل سے دعا ہے اور اس کے لیے بھی جس نے گھر تباہ کیا، امید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں آپ کی رہنمائی فرمائے، جس وقت آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ رہے ہیں، کرب میں مبتلا آپ کی اجڑی ہوئی بیٹی، دعا عامر‘۔

دعا کی والدہ اور عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر چند اقوال شیئر کیے، جنہیں پڑھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری شادی سے خوش نہیں۔

انہوں نے ایک قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’کبھی کبھار وہ لوگ نہیں ہوتے جو تبدیل ہوجاتے ہیں بلکہ ان کے چہروں سے نقاب اتر جاتا ہے‘۔ 

 

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی رواں سال کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی۔

install suchtv android app on google app store