تقسیم برصغیر کے گرد گھومنے والے ڈرامے 'آنگن' کی جھلک سوشل میڈیا پر ریلیز

تقسیم برصغیر کے گرد گھومنے والے ڈرامے 'آنگن' کی  جھلک  سوشل میڈیا پر ریلیز فائل فوٹو تقسیم برصغیر کے گرد گھومنے والے ڈرامے 'آنگن' کی جھلک سوشل میڈیا پر ریلیز

تقسیم برصغیر کے گرد گھومنے والے ڈرامے 'آنگن' کا انتظار مداح بےصبری سے کررہے ہیں، جس کی ایک اور جھلک میکرز نے سوشل میڈیا پر ریلیز کردی۔

اس ڈرامے کے نئے ٹیزر میں ڈرامے کے دو اور اہم اداکار سونیا حسین اور احسن خان کے کردار کو پیش کیا گیا۔

نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ سونیا حسین اور احسن خان ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں، تاہم کچھ عرصے کے لیے یہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے درمیان کئی غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں۔
یزر کو دیکھ کر ایک بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ ان دونوں کی جوڑی بھی تعریف کے قابل ہے۔

یہ ڈراما سپرہٹ سیریل 'اڈاری' کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹیزر سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ سینمافوٹوگرافی اور تفصیلات پر کافی توجہ دی گئی ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی خدیجہ مستور کے ناول 'آنگن' سے لی گئی ہے تاہم ڈائیلاگس مصطفیٰ رضوی نے تحریر کیے ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، احد رضا میر، عابد علی، حرا مانی، ماورا حسین اور شہزور سبزواری بھی موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store